9 دسمبر 2013 - 20:30
بحرین: مظاہرے، کریک ڈاون، گرفتاریاں

بحرين کے عوام نے ايک بار پھر مظاہرہ کرکے ملک ميں جمہوريت کے قيام اور خانداني آمريت کے خاتمے کا مطالبہ کيا ہے.

ابنا: بحرين کے عوام نے ايک بار پھر مظاہرہ کرکے ملک ميں جمہوريت کے قيام اور خانداني آمريت کے خاتمے کا مطالبہ کيا ہے ان مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت  ۔ شمال مشرقي بحرين ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگوں نے آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرين کے خلاف سيکورٹي فورس کے کريک ڈاؤن اور حملوں کي مذمت کي اور تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا۔ يہ مظاہرے ايسے وقت ميں کئے گئے ہيں جب شاہي حکومت کے مخالفين کے خلاف سيکورٹي فورس کے پرتشدد اقدامات اور گرفتاريوں کا سلسلہ پوري شدت کے ساتھ جاري ہے۔ تازہ ترين خبروں کے مطابق بحرين پوليس کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو نوجوانوں کے سرپرستوں کو محض اس جرم ميں گرفتار کرليا گيا ہے کہ انہوں نے اعلي سرکاري عہديداروں کو اپنے پياروں کے قتل کا ذمہ دار قرار ديا تھا۔ ايک اور اطلاع يہ ہے کہ بحرين کي شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے ترک وطن کرنے والے سرکردہ سياسي کارکن عقيل الساري کے بھائي محمود الساري کو گرفتار کرکے بدترين تشدد کا نشانہ بنايا ہے اور انہيں شہري حقوق سے بھي محروم کرديا ہے۔

.......

/169